امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

190ملین پائونڈ رقم سے ایک دھیلا بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں آیا، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس نے 190ملین پائونڈ کی تمام رقم قومی خزانے میں منتقل کروا دی ہے، رقم سے ایک دھیلا بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں آیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج میراتھن سیشن ہوا، الیکشن کمیشن بھی تشریف لایا، سائفر کیس بھی تھا، سائفر کیس میں اوپن ٹرائل ایک طرف رہا انہوں نے بند کمرہ کر دیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بھی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی، بشری بی بی کی دو ضمانت قبل از گرفتاری کی بھی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا کہ بانی چیئرمین 3 سیٹوں سے امیدوار ہیں ان کی ضمانت پہلے سنی جائے تاکہ وہ الیکشن بھی لڑ سکیں اور اپنی پارٹی مہم بھی لیڈ کر سکیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس میں بانی چیئرمین کی ضمانت کی سماعت پہلے کروائی، ظاہر ہے نواز شریف ظل سبحانی اور ان کے فرزند ارجمند کو کوئی نہیں پکڑ سکتا،

موجودہ چیف جسٹس نے 190ملین پائونڈ کی تمام رقم قومی خزانے میں منتقل کروا دی ہے، اس رقم سے ایک دھیلا بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر نے سمری بنا کر کابینہ کے سامنے رکھی تھی، کوئی جرم سرے سے ہوا ہی نہیں کہ بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو ملزم بنایا جائے، سوہاوہ میں یونیورسٹی موجود ہے، نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے پہئے لگا کر بانی چیئرمین کو پابند سلاسل کیا گیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی منگوانے کا کہا ہے، بانی چیئرمین نے تو توشہ خانہ کی رقم 20سے بڑھا کر 50فیصد کر دی تھی۔ انہوںنے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کر دیا کہ کسی وزیراعظم کو عزت سے نہیں جانے دیاگیا، اب یہ کھیل تماشہ بند ہونا چاہئے، الیکشن ہونے چاہئیں، بانی چیئرمین عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، جبر، تشدد سے پی ٹی آئی کو جلا ملتی ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے درخواست دی تھی کہ 1947سے جتنے تحائف کسی نے لئے ان کی فہرست بھی آنی چاہئے، یہ پہلا وزیراعظم ہے جس پر توشہ خانہ کا مقدمہ بنا، بانی چیئرمین پر کوئی کیس نہیں بن سکتاتھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved