امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک بھر میں باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرنے والے صرف 53لاکھ

کراچی (این این آئی)پاکستان میں باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 53 لاکھ ہوگئی۔ انکم ٹیکس کی بنیاد پر انفرادی حیثیت میں ٹیکس ادا کرنے والوں (ATL) 36 لاکھ 90 ہزار ہوچکی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر یا دیگر صورتوں میں اجتماعی طور پر ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔

ٹیکس سے متعلق امور کے ایک ماہر نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ نئے فائلرز کس قدر ٹیکس ادا کر رہے ہیں، 2023 میں فائلرز کی مجموعی تعداد کتنی رہی ہے اور نان فائلرز کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود اب تک نان فائلرز سے بلند شرح پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ایف بی آر نے غیر مشینی طور پر ٹیکس جمع کرانے والوں کو بھی فعال فائلرز میں شمار کیا ہے۔

ایف بی آر کے چیئرمین نے حال ہی میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مالیات کو بتایا تھا کہ ملک میں ایک کروڑ 14 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں تاہم وہ سب کے سب اپنے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرا رہے۔ 31 اکتوبر 2023 تک ایف بی آر کو 29 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے۔گزشتہ ایف بی آر کو اکتوبر 2022 تک 25 لاکھ ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے۔ 30 ستمبر 2023 تک ایف بی آر کو مجموعی طور پر 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے تھے جبکہ گزشتہ برس اس ڈیڈ لائن تک 18 لاکھ 70 ہزار ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved