امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلاول بھٹو نے عام انتخابات کیلئے 10 نکاتی منشور کا اعلان کردیا

گڑھی خدا بخش (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے 10 نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال میں تنخواہوں کو دگنا کریں گے،غریب طبقے کے لیے 300 یونٹ سولر انرجی کا انتظام کریں گے،یکساں معیاری تعلیم کے منصوبے پیش کریں گے،

پورے پاکستان میں صحت کا مفت نظام نافذ کریں گے،سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دیں گے اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کریں گے،غریب عوام کو بینظیر انکم سپورٹ کے طرز پر مدد فراہم کریں گے،کسان کارڈ کا اجرا کریں گے،ملک بھر کے تمام مزدوروں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا،

نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی،تمام ڈویڑنز میں یوتھ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا،پیپلز پارٹی پرانی سیاست کو دفن کر دے گی، تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، کچھ قوتوں نے سوچا بینظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا کر پیپلز پارٹی کو ختم کردیں گے، ملک کو صرف پیپلزپارٹی بچاسکتی ہے، صرف پیپلزپارٹی ملک کو درپیش تمام مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پرانی سیاست کو دفن کر دے گی، تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، وہ سمجھتے تھے بینظیر بھٹوکو شہید کر کے غریب کی آواز کو دبادیں گے، مجھے پیپلزپارٹی کے جیالوں پر فخر ہے، کچھ قوتوں نے سوچا بینظیر بھٹو کو راستے سے ہٹا کر پیپلز پارٹی کو ختم کردیں گے،

ملک کو صرف پیپلزپارٹی بچا سکتی ہے، صرف پیپلزپارٹی ملک کو درپیش تمام مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو صرف عوامی راج مشکل سے نکال سکتا ہے، ملک میں کوئی جماعت وفاق کو بچا سکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت سے نہیں ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے، پیپلزپارٹی الیکشن سے ڈرتی نہیں اس کو مقابلہ سمجھتی ہے، قائد عوام نے سکھایا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، یہی سمجھنے سے ملک ترقی کریگا۔

انہوں نے کہاکہ پرانی سیاسی جماعتیں اور سیاستدان ماضی بن چکے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی پرانی سیاست کو دفن کردے گی، پیپلزپارٹی تقسیم، نفرت اور پرانی سیاست کاخاتمہ کرے گی، کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کے لیے سیاست کررہا ہے، پاکستان اور پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں، پیپلزپارٹی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے۔جلسے کے دوران بلاول بھٹو نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے 10 نکات پیش کردئیے جن کے مطابق پانچ سال میں تنخواہوں کو دگنا کریں گے،

غریب طبقے کے لیے 300 یونٹ سولر انرجی کا انتظام کریں گے،یکساں معیاری تعلیم کے منصوبے پیش کریں گے،پورے پاکستان میں صحت کا مفت نظام نافذ کریں گے،سیلاب متاثرین کو گھر بناکر دیں گے اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کریں گے،غریب عوام کو بینظیر انکم سپورٹ کے طرز پر مدد فراہم کریں گے،کسان کارڈ کا اجرا کریں گے،ملک بھر کے تمام مزدوروں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا،نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے مدد فراہم کی جائے گی،

تمام ڈویڑنز میں یوتھ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ 8 فروری تک پیپلزپارٹی کے جیالے اپنے اختلافات بھول جائیں، پیپلزپارٹی تیاری پکڑے ، دمادم مست قلندر ہوگا۔سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے خطا ب میں کہاکہ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے کہ ان کی سوچ نہیں جاگتی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،

پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ نہیں جاگتی، عوام کے مسائل صرف سیاستدانوں کو نظر آتے ہیں، پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا ہے، عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی عوام کا حق ادا کرتی رہے گی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتار دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے جو وعدے کیے ہیں سب پورے کریں گے، اپنی زبان سے کبھی نہیں پھرے، عوام صبر کریں، لحاظ کریں، پاکستان کو بنائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved