کراچی (این این آئی)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 19 ہزار 600 کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 285 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا نرخ 11 ڈالر اضافے کے بعد 2064 ڈالر پر پہنچ گیا۔