پھولنگر (این این آئی)نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث درجن کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکو ذرائع کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے پھولنگر کے قریب فتح ڈھاباں پر 10سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثات شدید دھند کے باعث روڈ پر پھسلن کی وجہ سے پیش آئے،
بس، ٹیوٹا وین، پراڈو، کیری ڈبہ اور مزدا کے ٹکرانے سے 5افراد شدید جبکہ معتدد مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امدادکے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث روڈ پر پھسلن ہوتی ہے ،ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔