اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں 291 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا،وزارت ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے سی ایل کے نقصانات سے متعلق دیئے گئے تحریری جواب کے مطابق سال 2022 میں پی آئی اے سی ایل کو 88 ارب روپے کا نقصان ہوا،2021 میں پی آئی اے سی ایل کو 50 ارب، 2020 میں 34 ارب، 2019 میں 52 ارب اور2018 میں 67 ارب کا نقصان ہوا.
ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے مشیر ہوابازی نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا پراسس نجکاری کمیشن کے سپرد کیا گیا،تمام منظوریاں کابینہ نے دیں،نجکاری کمیشن کی جانب سے فنانشل ایڈوائزر ہائیر ہو چکا ہے،ایئرپورٹ بیچے نہیں جارہے آؤٹ سورس کئے جارہے ہیں.پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں 291 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف ہوا پی آئی اے کے 5 سالوں کے نقصانات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی۔وزارت ہوابازی کا پی آئی اے سی ایل کے نقصانات سے متعلق تحریری جواب دیا۔سال 2022 میں پی آئی اے سی ایل کو 88 ارب روپے کا نقصان ہوا،سال2021 میں پی آئی اے سی ایل کو 50 ارب کا نقصان ہوا،سال 2020 میں پی آئی اے سی ایل کو 34 ارب کا نقصان ہوا،سال 2019 میں پی آئی اے سی ایل کو 52 ارب کا نقصان ہوا،سال 2018 میں پی آئی اے سی ایل کو 67 ارب کا نقصان ہوا۔