امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28ہزار 626کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ملک بھر سے 28ہزار 626کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242مرد اور 471خواتین امیداروں نے کاغذات جمع کرائے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 1283مرد اور 39 خواتین نے کاغذات جمع کرائے۔ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 182مرد اور 26خواتین جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے 3594مرد اور 277خواتین امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔سندھ سے قومی اسمبلی کی 1571مرد اور 110 خواتین امیدواروں اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کیلئے 612مرد اور 19خواتین نے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

صوبائی اسمبلیوں کیلئے 17 ہزار 744مرد اور 802خواتین امیداروں نے نامزدگی جمع کرائی ہے۔ خیبر پختوانخوا اسمبلی کیلئے 3349مرد اور 115خواتین اور پنجاب اسمبلی کیلئے 8592مرد اور 437خواتین امیدوروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سندھ اسمبلی کیلئے 4060مرد اور 205خواتین امیدواروں اور بلوچستان اسمبلی کیلئے 1743مرد اور 45خواتین کی جانب سے نامزدگیاں جمع کرائی گئیں۔

خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے 459کاغذات جمع کرائے گئے۔خیبر پختونخوا سے 97، پنجاب سے 195، سندھ سے 118اور بلوچستان سے 49 خواتین نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 321، پنجاب اسمبلی کیلئے 601، سندھ اسمبلی کیلئے 309اور بلوچستان اسمبلی کیلئے 134خواتین نے مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرائے۔ غیر مسلموں کی نشست پر قومی اسمبلی کیلئے 140مرد اور 10خواتین جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی غیر مسلموں کی مخصوص نشست کیلئے 361مرد اور 32خواتین نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved