امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اور چین کے درمیان بلڈنگ میٹریلز میں تعاون کا فروغ

بیجنگ (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان بلڈنگ میٹریلز میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ ویفانگ انٹرنیشنل پروکیورمنٹ فیسٹیول 2023کے ایک حصے کے طور پر شینڈونگ کے علاقے لنچو میں لنچو بلڈنگ میٹریلز اسپیشل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس نے بین الاقوامی نمائندوں کو رابطہ قائم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

گوادر پرو کے مطابق ایگل اسٹار سپلائی چین کے سی ای او اور معروف پاکستانی کاروباری نمائندے طاہر زمان محمد نے ایونٹ میں شرکت کے دوران نمایاں توجہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس باوقار ایونٹ میں شرکت کی دعوت ملنے پر فخر ہے۔ صنعتی کلسٹرز کے اندر پروکیورمنٹ فیسٹیولز کا انعقاد مجھے بہترین اور قابل اعتماد سپلائرز سے رابطہ قائم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے چین اور پاکستان کی تعمیراتی مواد کی صنعتوں کے درمیان تعاون کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق لنچو سٹی اپنے وافر وسائل کی بنیاد، اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں، اور جامع سپلائی چین کے لئے مشہور ہے،اس کی مصنوعات ، بشمول سیرامکس ، شیشے ، سیمنٹ ، اور سٹیل ، گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر اعلی طلب سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس تقریب نے مجھے لنچو کے اہم اثر و رسوخ کے بارے میں قیمتی بصیرت دی ہے اور مجھے متعدد اعلی معیار کے تعمیراتی مواد کے کاروباری اداروں سے متعارف کرایا ہے، طاہر نے لنچو میں پھلتی پھولتی تعمیراتی مواد کی صنعت سے متاثر ہوکر اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اس وقت تیزی سے شہرکاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اقدامات کی وجہ سے تعمیراتی مواد کی بڑھتی ہوئی طلب کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

سنگ مرمر، گرینائٹ اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں ملک کی مہارت لنچو کے تعمیراتی مواد کے شعبے کے ساتھ تعاون کے لئے امید افزا مواقع پیش کرتی ہے۔ میں مستقبل کے تعاون کے لئے مزید مذاکرات میں شامل ہونے کے لئے پرعزم ہوں. ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد مزید ممکنہ شراکت داروں کو لنچو سے متعارف کرانا، تعاون میں اضافہ اور چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی میں کردار ادا کرنا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved