اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ایکسپریس وے پر کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر کار اور موٹر سائیکل کو حادثہ ڈھوک کالا خان کے قریب پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق تجویز کردہ حد سے زیادہ افراد گاڑی میں سوار تھے،حادثے کی وجہ تیز رفتار، ڈرائیور کی لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کے مطابق ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔