امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میرا وجدان کہتا ہے نواز شریف 5 مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے،کیپٹن صفدر

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے کہا ہے کہ میرا وجدان کہتا ہے نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنییں گے۔ایک انٹرویو کے دوران کیپٹن صفدر نے کہاکہ جب 2017 میں پاناما کا کیس بنا تو اسی وقت سے دل میں تھا کہ یہ ایک جھوٹا کیس ہے، یہ کیس نواز شریف کے خلاف نہیں تھا بلکہ یہ ریاست پاکستان کے خلاف کیس تھا اور جب بھی اس معاملے کی انکوائری ہو گی تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کمپنی کے خلاف ٹرائل ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے اور جب مانسہرہ میں جلسے کے انتظامات کر لیں گے تو نواز شریف کو جلسے کی دعوت دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوتے ہیں لیکن ماضی میں ہم نے دیکھا کہ جو بھی پارٹی کا صوبائی صدر ہوتا ہے وہی وزیراعلیٰ کا امیدوار ہوتا ہے اور جب دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہوتا ہے تو پھر آپ کو سینئر وزارتیں انہیں دینی پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں تو اس چیز کا قائل ہوں جس کی قسمت میں لکھا ہے تو اس کی پیدائش کے ساتھ ہی لکھ دیا جاتا ہے کہ کس تاریخ کو وہ وزیراعلیٰ بنے گا، اب نواز شریف جب پیدا ہوئے تو اللہ نے اسی وقت لکھ دیا کہ نواز شریف 5 بار یا 4 بار ملک کا وزیراعظم ہو گا، 3 مرتبہ تو وہ وزیراعظم بن چکے ہیں، میرا وجدان (شعور) کہتا ہے کہ نواز شریف 5 مرتبہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے، پیروں کے گھر پیدا ہوا ہوں اور اللہ سے یہی دعا کر رہا ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved