مکوآنہ (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش عام مارکیٹ سے مہنگی کردی گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، سفید چنے عام مارکیٹ سے مہنگے، سپر باسمتی چاول اور سیلا چاول بھی عام مارکیٹ سے مہنگے، سیلا چاول 55 روپے 45 پیسے مہنگے فروخت ہورہے ہیں، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 314 روپے 55 پیسے اور یوٹیلیٹی سٹورز پر 370 روپے کلو مل رہے ہیں،
یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 24 روپے 67 پیسے مہنگا، عام مارکیٹ میں 2815 روپے 33 پیسے میں دستیاب آٹا یوٹیلیٹی سٹورز پر 2840 روپے کا مل رہا ہے، سفید چنے یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے 17 روپے 31 پیسے مہنگے، عام مارکیٹ میں 388 روپے میں دستیاب سفید چنے یوٹیلیٹی سٹورز پر 405 روپے کلو مل رہے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ 13 روپے 23 پیسے مہنگی مل رہی ہے، سپر باسمتی چاول بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے 8 روپے 38 پیسے مہنگے اور دال چنا عام مارکیٹ سے 11 روپے 68 پیسے مہنگی یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہورہی ہے، ٹوٹا باسمتی چاول فی کلو یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے 9 روپے 57 پیسے مہنگا ہو گیا۔