امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کنگنا رناوت کا اگلے سال بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ممبئی (این این آئی)آئے روز متنازع خبروں میں آنے والی بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اگلے سال بھارت میں ہونے والے عام انتخابات 2024 میں الیکشن لڑ نے کافیصلہ کرلیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد نے تصدیق کی ہے کہ کنگنا رناوت آئندہ سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا کے سیاست میں آنے کی افواہیں اس وقت سے گردش کر رہی تھیں جب انہوں نے گزشتہ ہفتے کو بی جے پی کے نیشنل پریزیڈنٹ جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔

کنگنا نے پہلے بھی کچھ میڈیا انٹرویوز میں سیاست میں آنے کا اشارہ دیا تھا۔ماضی میں دیکھا گیا کہ وہ مودی حکومت اور بی جے پی کی حمایت میں کافی آواز اٹھاتی رہی ہیں اور اداکارہ اس سیاسی جماعت کے کئی اقدامات کے علاوہ ان کے نظریاتی موقف کی بھی حمایت کرتی رہی ہیں۔نومبر کے شروع میں کنگنا رناوت نے بات کرتے ہوئے آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اداکارہ نے مستقبل میں مکنہ طور پر اپنے سیاسی سفر شروع کرنے کا اشارہ دیا تھا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کنگنا رناوت جلد ہی ایک سوانحی تاریخی ڈراما فلم ’ایمرجنسی‘ میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم 1975 اور 1977 کے درمیان بھارت میں لگنے والی ایمرجنسی پر مبنی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved