امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عدالتوں کا بیحد احترام ہے لیکن سائفر کیس کے فیصلے پر بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ملک احمد خان

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک محمد احمد خان نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن اگر عدالتی فیصلہ صرف ضمانت تک رہتا ہے تب بھی سوال اٹھتا ہے،پی ٹی آئی نے دوست ملک پر الزام لگائے جس سے تعلقات متاثر ہوئے لیکن عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا،آئین صرف آمر ہی نہیں توڑتے،تحریک انصاف کو بند لفافوںسے بہت رغبت ہے،

لفافے میں چاہے 190 ملین پانڈ کی کرپشن ہو یا یا بند لفافے سے اسمبلی توڑ دیں،جب ایک سیاسی جماعت ہی کالعدم ہوجائے تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ میں لیول پلینگ فیلڈ کی بات ہوئی ہے، کیا لیول پلینگ فیلڈ کیلئے آئین و قانون کی خلاف ورزی کو ساتھ ملا دیں گے ،ایک شخص نے واقعہ رونما کیا تو کیا اسے تحقیقات مکمل کئے بغیر چھوڑ دیں گے،

جس نے جرم کیا ہے اس سے تفتیش ہونی ہیں ، ثبوت کو ریکارڈ کرنے کے لئے اس شخص کی ضرورت ہو سکتی ہے اور پراسیکیوشن اسے مانگ رہی ہے ۔چلیں کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، آج ملک میں لاڈلے کی بڑی بحث ہے کہ کون لاڈلہ ، جس کے حق میں فیصلے ہوتے ہیں وہ لاڈلہ ہوتا ہے وہی منظو رنظر ہوتا ہے ، یہاں اس بات کو دیکھا جائے ۔ ایک معزز جج صاحب نے وضاحت سے لکھا ہے کہ 2018میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں تھی،

ہم چار سال تک دوہائی دیتے رہے لیکن ہماری کہیں نہیں سنی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن باربار عدالت کا دائرہ اختیار تبدیل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، حالیہ فیصلوں کے سیاسی اثرات ہوں گے ،معزز ججز کے ریمارکس سن کر ایسا محسوس ہو تا ہے شاید یہ فیصلہ ٹرائل کورٹ میں ہونے والی سماعت کو متاثر کرے گا۔ا نہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹر اپارٹی الیکشن قانون کے مطابق ہی نہیں ہوئے ،

جس طرح کی غیر قانونی سر گرمی کی اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے ،جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن کیسے انتخابی نشان دے گا۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے سائفر کے معاملے میں ایک ملک کو گھسیٹا ، اپنی اسٹیبلشمنٹ پر الزامات لگائے ،سائفر کے معاملے پر کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہاگیا کہ سائفر میں کچھ نہیں تھا لیکن اسے اپنی سیاست کے لئے متنازعہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن کیسے انتخابی نشان دے گا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر جائز سوالات کے جوابات جان بوجھ کر نہیں دئیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے اس ملک کی سیاست ،معیشت پر حملہ کیا اور ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں کہیں بھی کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کاغذات چھینے جا رہے ہوں، بلے کا نشان کا مسئلہ نہیں بلکہ انٹر پارٹی الیکشن قانون کے مطابق ہی نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے انٹر پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی جس کی وجہ سے انہیں خمیازہ بھگتنا پڑا ، پی ٹی آئی بنیادی طورپر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،انتخابات یا نشان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کوئی پی ٹی آئی کا نام بھی لینا نہیں چاہتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved