ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ڈنکی مداحوں کو فلم پٹھان اور جوان کی طرح مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ڈنکی نے ریلیز کے بعد پہلے دن بھارت میں صرف 30کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکی جبکہ فلم پٹھان نے پہلے دن باکس آفس پر 57کروڑ اورجوان نے 89کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
بھارتی صحافی مونیکا راول کوکریجا نے فلم ڈنکی بارے ردِعمل میں کہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔بھارتی صحافی انوج کمار نے کہا کہ ڈنکی راج کمار ہیرانی کی بہترین فلم نہیں ہے لیکن یہ فلم کافی مزاحیہ ہے ،ناظرین فلم دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔