امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈرامے میں چادر پہن کر اداکار وہاج کا مذاق اڑانے کی باتوں پر علی سفینہ کی وضاحت

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار علی سفینہ نے ایک ڈرامے میں چادر پہن کر کامیڈی کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔جیو نیوز کے مقبول ڈرامے تیرے بن میں اداکار وہاج علی نے مرتسم کا کردار ادا کیا تھا جس میں اداکار کو شال میں خوب پسند کیا گیا تھا۔

ادھر رمضان میں آنے والے کامیڈی ڈرامے میں علی سفینہ نے ‘اے کے’ کا مزاحیہ کردار ادا کیا تھا جس میں انہوں نے شال پہن کر کامیڈی کی تھی۔علی سفینہ کے شال پہن کر اس سین کو سوشل میڈیا صارفین نے مرتسم کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ علی سفینہ نے مرتسم کردار کے شال پہننے کا مذاق اڑایا ہے جس پر اداکار علی سفینہ نے وضاحت کرتے ہوئے ان باتوں کی تریدی کی۔

ایک انٹریو میں علی سفینہ نے کہا کہ میں نے کسی کا مذاق نہیں اڑایا، کامیڈی کرنے والا خود اپنا ہی مذاق بناتا ہے، دسمبر کی سرد راتوں میں ڈرامے کی شوٹنگ کی گئی تھی اور مجھے سردی لگ رہی تھی، اس سین میں مجھے زمین پر بھی بیٹھنا تھا جس پر میں نے اپنی ساتھی اداکارہ سے کہا کہ مجھے کچھ لادو سردی لگ رہی ہے اس لیے مجھے شال دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سین میں مجھے ’’بیٹ مین‘‘ جیسا دکھنا تھا اور اپنی شال کو لہرانا تھا لیکن بعد میں اسے مرتسم کے پہناوے سے جوڑ دیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved