امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دوسرے میچ میں امید ہے غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سعود شکیل

میلبرن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف امید ہے پھر سے غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ پِچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہورہا ہے، تمام بیٹر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ اچھی نہیں ہوئی تھی، پہلی اننگز میں زیادہ رنز بن گئے وہیں سے میچ ہم سے نکل گیا تھا، نئے بولرز تھے ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، بدقسمتی سے خرم شہزاد سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔

سعود شکیل نے کہا کہ میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے، آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کے پاس کوالٹی اٹیک ہے، بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں اور ایک اننگ سے کم بیک کرسکتے ہیں، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر فارم واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرتھ میں ڈراپ ان پِچز تھیں، پہلی بار ان پر کھیلا اور سیکھنے کا موقع ملا۔سعود شکیل نے کہا کہ جب چھوٹا تھا تو صبح پانچ بجے اٹھ کر باکسنگ ڈے کا ٹیسٹ ضرور دیکھتا تھا، اب خود باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلوں گا تو زیادہ پْرجوش ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved