امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ڈپریشن میں روٹی نہ کھاؤں، پڑی رہوں؟ صحیفہ ٹرولرز پر برس پڑیں

لاہور (این این آئی)حال ہی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دیدیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل ذہنی تناؤ سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی۔

بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ گھومتے پھرتے خوش گوار لمحوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن سے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ ذہنی تناؤ سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے ان کی مختلف شیئر کردہ پوسٹوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ کیا اداکارہ واقعی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں؟

ایک صارف نے لکھا کہ کبھی یہ اپنی ذہنی تناؤ سے لڑتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی ہے اور اگلے ہی لمحے اپنے شوہر کے ہمراہ، پھر یہ اپنے دوستوں کے ساتھ باہر گھومتے اور کھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی ہیں اور پھر اگلے ہی لمحے اس طرح کے کپڑے پہن کر باہر نکل جاتی ہیں، عجیب ڈرامہ ہے۔سوشل میڈیا پر ٹرول اور تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو صحیفہ جبار خٹک نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا اگر ڈپریشن ہے تو کیا روٹی نہ کھاؤں؟ نوکری نہ کروں؟ رو رو کے دکھاؤں اور اذیت دیتی رہوں؟ نہا دھو کر صاف کپڑے نہ پہنوں؟ گندے غلیظ کپڑوں میں نماز پڑھ لوں؟ فضول باتیں یہاں نہ کرو، نکلو یہاں سے جاہل۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے اس طرح ٹرول کرنے والے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں کسی کو بھی اپنے آپ کو ہراساں کرنے نہیں دوں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved