لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 18روپے اضافے سے463روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 12روپے اضافے سے319روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت359روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر دکانداروں کی جانب سے فی انڈا35روپے کا فروخت کیا جارہا ہے جبکہ درجن انڈوں کی خریداری پر بھی 20سے30روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔