امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی خلا باز نے خلائی اسٹیشن سے مکہ میں رات کے مناظر جاری کر دئیے

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی خلا باز ریانہ برناوی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کی تصاویر لیں جنہیں ایک ویڈیو کی شکل میں میں سوشل میڈیا پر دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے مشن کے دوران مکہ مکرمہ کے بارے میں لی گئی ایک ویڈیو شائع کی اور تبصرہ کیا کہ اپنے تجربات مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے۔ نور علی نور ۔خلاباز علی القرنی نے خلا میں مصنوعی بارش کے تجربے کے آغاز کا اعلان کیا،

جس سے مصنوعی بیج کی شرح کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ القرنی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو شائع کی، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے تجربے سے مصنوعی بیج کی شرح کو 50 فیصد تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔دو خلابازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے فرائض کا آغاز ایسے سائنسی تجربات سے کیا جو پہلی بار بیرونی خلا میں منعقد کیے گئے تھے۔ برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے لائیو تجربہ باکس کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن کے خلاف مدافعتی خلیوں کے ردعمل میں ایک تجربہ کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved