بیجنگ(این این آئی)چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے میں 120افرادہلاک ہوگئے،چین میں آئے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر اور اس کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔چینی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے میں 120افرادہلاک ہوگئے،
ریسکیو اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔چین میں آئے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، حکام کے مطابق زلزلہ گانسو اور کنگ ہائی صوبوں میں آیا تھا۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر اور اس کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ گانسو میں 105 اور پڑوسی صوبے کنگ ہائی میں15اموات ہوئی ہیں۔