کراچی (این این آئی)جسٹس عقیل احمد عباسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔منگل کے روز سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس عقیل احمد عباسی سے عہدے کا حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق ججز ، آئی جی سندھ ، جسٹس عقیل احمد عباسی کے اہلخانہ اور دیگر بھی شریک تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔عقیل احمد عباسی نے سندھ ہائیکورٹ کے 25ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔