اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے سرکاری پاور پلانٹس کیلئے 130 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، رواں مالی سال کے اختتام تک سرکاری پاور پلانٹس کو 260 ارب روپے جاری کیے جائیں گے جن میں واپڈا کیلئے 83 ارب، جینکو ٹو کیلئے 26 ارب اور جینکو تھری کیلئے تقریبا 3 ارب جاری ہوں گے
130 ارب روپے کی بقایا رقم گورنمنٹ پاور پلانٹس کو آئندہ سہ ماہی کے دوران جاری ہو گی ۔ذرائع کے مطابق مالیاتی مشکلات کے باوجود وزارت خزانہ نے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے وزارت خزانہ نے تجویز دی تھی کہ وزارت توانائی پاور پلانٹس کو رقم ادا کرے اور پاور پلانٹس قرض کی رقم واپس کریں تاہم مالیاتی مشکلات کے باوجود وزارت توانائی وزارت خزانہ کی تجویز ماننے سے انکاری ہے