اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے،ڈومیسٹک ٹی 20 میں پاؤں مڑ جانے کی وجہ سے شاداب خان ان فٹ ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز شاداب خان کی انجری کے سبب ان کے متبادل کے نام پر غور نہیں کریں گے۔شاداب خان نے 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 104 وکٹیں حاصل کی ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 25 دسمبر سے متوقع ہے۔