بیونس آئرس(این این آئی)ارجنٹائن میں شدید طوفان کے باعث بیونس آئرس ائیر پورٹ پر کھڑے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن میں شدید طوفان کی وجہ سے 13 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مختلف شہروں میں تیز چلنے والی ہوائوں کے باعث بجلی سمیت مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور برقی رو معطل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
طوفان گزشتہ روز بیونس آئرس سے 400 کلومیٹر دور بندرگاہ سے ٹکرایا گیا تھا جہاں ہوائوں کی رفتار 86 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔طوفان کی شدت کی وجہ سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بیونس آئرس ایئرپورٹ پرکھڑے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔نقصان کی وجہ سے شیڈول پرواز منسوخ کر دی گئی ۔