امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نگران حکومت کی تین ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 64روپے سے زائد کمی ریکارڈ

کراچی(این این آئی)نگران حکومت نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 64.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 52.99 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔وزارت توانائی و پٹرولیم کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں ایکس ڈپو پر پیٹرول کی قیمت 331 روپے38 پیسے فی لیٹر تھی اور اب رواں ماہ میں قیمت کم ہو کر 267 روپے34 پیسے فی لیٹر پر آگئی ہے جس سے صارفین براہ راست مستفید ہو رہے ہیں اور ایندھن کے اخراجات کا مالی بوجھ کم ہوا ہے۔

اسی طرح اکتوبر میں ڈیزل کی قیمت 329.18 روپے فی لیٹر تھی جو اب کم ہو کر 276.19 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے جس سے صارفین کو 52.99 روپے فی لٹرکا فائدہ ہوا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین پر پڑنے والے مالی اثرات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس کمی کے معیشت کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، جس سے صارفین اور کاروباری اداروں کو یکساں راحت ملے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved