امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پرتھ ٹیسٹ ،پہلی اننگز میں سنچری کرنے کے باوجود ڈیوڈ وارنر تنقید کی زد میں آ گئے

پرتھ (این این آئی)پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری کرنے کے باوجود ڈیوڈ وارنر تنقید کی زد میں آ گئے۔آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے کالم میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے میری رائے اب بھی درست ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ حیران کن نہیں، سلیکٹرز کو نئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 164 رنز بنائے تھے۔مچل جانسن نے ٹیسٹ سے قبل ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ 3 سالوں سے خراب فارم والے ڈیوڈ وارنر الوداعی سیریز کا حق نہیں رکھتے، توقع یہی تھی کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں سیزن میں آسٹریلیا باآسانی جیتے گا۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ اس لیے یہ ایک اچھا موقع تھا کہ عمر رسیدہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے جاتے، نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ ملتا جو آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ سیریز میں کام آتے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved