امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پیپلز پارٹی سابق سینئر رہنما ، سابق گورنر لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینئر رہنما ، سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مجھے یہ کہا گیا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں تم پاگل ہو جو شامل ہوگئے، اگر یہ پاگل پن ہے تو ہاں میں پاگل ہوں، بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ، فیصلہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے، آج نہ چادر چار دیواری اور نہ جان و مال کو تحفظ حاصل ہے، میں آج نفرتوں کو ختم کر کے ایک نئے سفر کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ایک خوبصورت شکل میں پاکستان کا خطہ دیا ہے، پاکستان کے عوام کو ہی مقتدر کرنا آئین کی منتہا ہے، پاکستان کے عوام ہی ریاست ہیں، آرٹیکل 7 میں عوام کے علاوہ کوئی ریاست نہیں، ریاست کی روح ہی عوام کے نمائندوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیزوں کا حل آئین میں موجود ہے، جب جب آئین سے روگردانی کی گئی نقصان اٹھانا پڑا، جمہور عوام ہے ، پاکستان جمہور اور جمہوریت پر بنا، پاکستان گولیاں چلا کر معرض وجود میں نہیں آیا، 1973 کا آئین ہی آج ہمیں جوڑے ہوئے ہے۔انہوںنے کہا کہ ضیاء الحق نے آئین سے انحراف جس کا خمیازہ آج خمیازہ بھگت رہے ہیں، ضیا الحق نے مولوی مشتاق کے ساتھ مل کر عظیم قائد ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر کے لحد میں اتاردیا، ہم کب تک وزرائے اعظم کو اقتدار سے ہٹا کر کھیل تماشہ کرتے رہیں گے؟

انہوں نے کہا کہ عزت، ذلت، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں نے وکالت اور سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے، سب سے پہلے میری ذمہ داری دھرتی ماں کے ساتھ ہے، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوتا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف فراہم کرے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، قباحتیں صرف اس وقت ہوتی ہیں جب اختیارات سے تجاوز کیا جاتا ہے، پاکستان کی سر زمین بے آئین بن چکی ہے، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔

25 کروڑ عوام عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے الیکشن پر ایکشن لیا، عدلیہ کو چاہیے اپنے فیصلے پر عملدآمد کرائے، آئین ہی کے اندر چیزیں موجود ہیں، عدالت آئین پر من وعن عمل کرے، عدلیہ نے آئین پر حلف اٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوںکے خدوخال ہیں، انہوںنے کہا مجھے یہ کہا گیا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں تم پاگل ہو جو شامل ہوگئے، اگر یہ پاگل پن ہے تو ہاں میں پاگل ہوں۔بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ، فیصلہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved