امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی، برآمدات میں اضافہ

کراچی(این این آئی)سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات میں اضافہ جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو214.98 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو146.77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو65.71 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو ستمبرمیں 54.097 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 31.94 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کا حجم 504.15 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 1.125 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.39 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر1.366 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔اکتوبرمیں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 385.87 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوستمبرمیں 415.48 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 226.26 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں سعودی عرب سے درآمدات پر3.324 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved