امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پیاز سمیت کئی سبزیوں کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کرلی

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد عوام مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی زد میں‘پیاز سمیت کئی سبزیوں کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کر لی۔ جبکہ سردی میں اضافہ کی وجہ سے انڈے بھی مہنگے ہوگئے نگران حکومت منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود پنجاب سمیت ملک میں مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت آ گئی ہے، سبزیاں تک عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

سیزن کی سبزیوں کی بھرپور پیداوار کے باوجود سبزیوں اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پیاز نے ڈبل سنچری کرلی، شہریوں کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے طبقے کے لیے دال سبزی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ پیاز کی فصل بازار میں آنے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران پیاز80روپے مہنگی ہوگئی، تین روز میں پیاز کی قیمت میں30روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے اور خوردہ سطح پر پیاز200روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے اس طرح انڈے کی فی درجن 360سے 380روپے ہوگئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 10ہزار500روپے تک چہنچ چکی ہے۔دکانداروں نے کہا کہ سبزی منڈی میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اس لیے خوردہ قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔شہریوں نے نگران حکومت سے اپیل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved