امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الیکشن شیڈول جاری ہوگیا تو بانی تحریک انصاف شاید حصہ نہیں لے سکیں گے، بیرسٹر علی ظفر

لاہور ( این این آئی) بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر الیکشن شیڈول جاری ہوگیا تو بانی تحریک انصاف شاید حصہ نہیں لے سکیں گے، انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اب وہ ہمیں قانون کے مطابق نشان الاٹ کردیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی تحریک انصاف کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے وکیل نہیں آئے تو عدالت نے ان کو سننا ضروری سمجھا ہے ۔عدالت سے درخواست کی ہے کہ چونکہ الیکشن 8فروری کو ہونے ہیں۔ اگر شیڈول جاری ہوگیا تو بانی تحریک انصاف شاید الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

ہم چاہتے ہیں کہ کیس جلد فکس ہو تاکہ بانی تحریک انصاف بھی اس الیکشن میں حصہ لے سکیں ۔ ہر بار الیکشن کمیشن کے وکیل کے پیش نہ ہونے کا جواز نہیں ، آج نہیں آئے تو اگلی بار ان کے کسی اور وکیل کو پیش ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی اسی طرح چلتی ہے کہ عدالت پہلے دیکھتی ہے کہ انہیں یہ کیس سننا بھی چاہیے۔ جلسے بھی نہیں کرنے دیئے جارہے ،کسی مہم میں شامل نہیں ہونے دیا جارہا ،

پشاور میں اس قسم کے پٹیشن دائر ہورہی ہے ۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ شیر افضل مروت کی رہائی کے لیے پارٹی کی طرف سے اور ذاتی طور پر پٹیشن دائر ہورہی ہے۔وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف الیکشن میں ضرور شامل ہوں گے ۔ آج کے دونوں کیسز میں جلد فیصلہ ہوگا اور قانون کے مطابق ہوگا۔ یقین کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے، اس کی ہمیں عزت کرنی چاہیے اور اس کا ہمیں ساتھ دینا چاہیے ۔

الیکشن کمیشن کے ممبران بڑے ماہر لوگ ہیں ۔اگر ان کے کچھ فیصلے غلط ہیں تو ہم انہیں قانونی طور پر جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن صاف اور شفاف چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اب وہ ہمیں قانون کے مطابق نشان الاٹ کردیں ۔ ہمیں اداروں کی عزت رکھ کر آگے بڑھنا ہے ۔ یہ پاکستان اور ہمارے عدالتی نظام کے لیے بہتر ہے ۔

ہمارے پاس عدالت کا ایک بڑا نظام ہے اس کو قائم رکھنا ہے۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے گا۔بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا حق بہت بڑی بات ہے۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، اسے آزاد ہونا چاہیے۔لیکن دوسری بات یہ ہے کہ جب کسی کا کیس چل رہا ہو، اس وقت اس کے خلاف مثبت یا منفی بات نہیں کرنی چاہیے ۔ اب سائفر کیس میں میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی مہم چلی۔ ماضی کو بھول جائیں جو ہوا سو ہوا۔ اب مستقبل کا خیال کریں۔ آگے الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved