امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیکڑوں ٹن مردہ مچھلیوں کے جاپانی ساحل پر پہنچنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں سیکڑوں ٹن مچھلیوں کے مرنے کا اسرار بڑھ گیا ہے کیونکہ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں یہ جاننے میں مشکلات کا سامنا ہے کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دسمبر کے شروع میں مختلف اقسام کی لگ بھگ 12 سو ٹن مردہ مچھلیاں جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے ساحلی شہر ہاکوداتے میں بہہ کر پہنچ گئی تھیں۔

اس کے نتیجے میں سمندر میں ایک کلو میٹر سے زائد علاقے پر یہ مچھلیاں پھیل گئی تھیں۔ہاکوداتے کے ساتھ ساتھ وہاں سے سیکڑوں میل دور واقع Nakiri نامی قصبے کے ساحل پر بھی رواں ہفتے 30 سے 40 ٹن مردہ مچھلیاں جمع ہوگئی ہیں۔مردہ مچھلیوں کے باعث مقامی ماہی گیروں کو شکار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ مردہ مچھلیاں سڑنے سے بحری حیات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

25 سال سے مچھلی شکار کرنے والے ایک ماہی گیر کے مطابق میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا، ایسا لگتا ہے کہ جیسے بحری ماحولیات میں تبدیلی آرہی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں خطوں میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونے والی مچھلیاں کسی شکاری سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے اتنی زیادہ تھک گئیں کہ ان کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ہلاکت کی ایک ممکنہ وجہ پانی کے درجہ حرارت میں اچانک کمی بھی ہوسکتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved