انقرہ(این این آئی)ترکیے نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر 2 ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتا رہا ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی قوانین، یو این قراردادوں اوربات چیت سے حل کرناچاہیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں ترکیے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش ہے ،انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر 2 ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتا رہا ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی قوانین، یو این قراردادوں اوربات چیت سے حل کرناچاہیے۔واضح رہیکہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو ختم کرنیکی توثیق کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔