پرتھ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں میچوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی،29 سالہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پرتھ میں جمعرات کو شروع ہونے والے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شرکت کر کے ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔
اس موقع پر کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو سوینیئر اور کیپ پیش کی۔شان مسعود نے بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، آپ نے پاکستان کی بیٹنگ کو تبدیل کیا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ بلے باز ورلڈ کلاس بلے بازوں کی فہرست میں آسکتے ہیں، آپ نے پاکستان کی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ شروعات ہیں، ہم آپ کو 100 ٹیسٹ میچ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہیں گے۔