امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یوفون کا 108 ارب روپے میں ٹیلی نار کی خریداری کا اعلان

کراچی(این این آئی)پی ٹی سی ایل گروپ (یوفون)نے پاکستان میں ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا اعلان کردیا ہے۔فروخت کا عمل 2024 میں مکمل ہوگا جو ضوابط کی منظوری سے مشروط ہے۔پی ٹی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی ۔

پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف نے کہا، ہمیں یقین ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ مل کر جو اسٹریٹجک ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے، اس کے نتیجے میں ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر میں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ اس لین دین کے حتمی مستفید ہیں۔ای اینڈ کے گروپ سی ای او حاتم ڈویدار نے کہا، ٹیلی نار پاکستان کا اسٹریٹجک حصول مارکیٹ کے استحکام کا ایک اہم موقع پیش کرتا ہے، جو ہمیں پاکستان میں اگلی نسل کا بہترین نیٹ ورک بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین حسن ناصر جامی نے کہا، پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved