لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی پارلیمانی بورڈ کی طویل میٹنگز اور تھکاوٹ کے باعث طبیعت ناساز ہوئی جس کی وجہ سے وہ ساہیوال اور گوجرانوالہ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں بھی شرکت نہ کر سکے۔ذرائع کے مطابق ذاتی معالج نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔جبکہ انہیں خوراک میں احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا گیاہے۔