امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرگودھا ،تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم،5 افراد جاںبحق، 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

سرگودھا(این این آئی) تیز رفتار بس اور ٹرالر کے تصادم میں آگ بھڑک اٹھنے سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور وزیراعلی پنجاب نے سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر دی اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

زرائع کے مطابق بہاولپور بائی پاس کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر بس اور ٹرالر حادثہ میں آگ بھڑک اٹھنے سے 5 افراد ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے علاوہ 43 سالہ اعجاز،25 سالہ محمد جاوید،43 سالہ محمدشہزاد جاںبحق جبکہ 3 خواتین سمیت 10 افراد 50 سالہ سوہیاں بی بی،40 سالہ جمیلن بی بی،50 سالہ سید مطہر،38 سالہ محمد امین،30 سالہ اکرم،60 سالہ چراغ دین،45 سالہ زبیدہ بی بی،29 سالہ ظفر اقبال،27 سالہ ندیم علی اور 35 سالہ مقصود شدید زخمی ہو گے جن کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا،

اس سانحہ میں بری طرح جھلس جانے سے ٹرالر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تاحال شناخت نہ ہوسکی اور نگران وزیراعلی پنجاب نے سانحہ کا نوٹس لیتے ہوئے حادثہ کی مفصل رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی پنجاب نے بہاولپور بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر کے غفلت کے ذمہ دارکا تعین کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved