امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیلم منیر نے اپنی زندگی کے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اْٹھا دیا

ممبئی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اْٹھا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے سوال جواب کا سیشن رکھا۔سوال جواب کے دوران نیلم منیر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟

مداح کے سوال پر اداکارہ نے ایک لفظ میں بتایا کہ ’آخرت‘۔اس کے بعد ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللّٰہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔نیلم منیر نے بخشش کی خواہش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنی ہے اور یہی خواب ہے۔خیال رہے کہ 31 سالہ اداکارہ نیلم منیر آج کل ’جیو ٹی وی‘ کی ڈرامہ سیریل ’خمار‘ میں اداکار فیروز خان کے مدِ مقابل نظر آ رہی ہیں۔ان کے مقبول ڈراموں میں جل پری، اشک، دل موم کا دیا، کہیں دیپ جلے، بکھرے موتی، قیامت، محبت داغ کی صورت، پیار دیوانگی اور احرامِ جنون شامل ہیں۔یلم منیر نے مختلف ٹیلی فلمز اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved