امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی سینٹرل ایشین ریپبلک ممالک کیساتھ تجارت 100ملین ڈالرسے بڑھ کر487ملین ڈالرتک پہنچ گئی

لاہور( این این آئی) پاکستان کو حالیہ مہینوں میں معاشی اور تجارتی میدان میں بڑی کامیابی ملی ہیں اور اس کی سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کے ساتھ تجارت 100ملین ڈالرسے بڑھ کر487ملین ڈالرتک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق نئی قیادت نے پاکستان کی سالمیت کے پیش نظر متعدد بڑے فیصلے اوراقدامات کیے، ان فیصلوں اوراقدامات کی بدولت آج پاکستان اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا ہے۔

پاکستان کے حالیہ منصوبوں اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کی جانب کامیاب کارروائیوں سے ثابت ہوگیا پاکستان کو تجارت کے لیے افغان روٹ کی ضرورت نہیں۔پاکستان اس وقت سینٹرل ایشین ممالک کے ساتھ چین،ایران،ازبکستان،ترکی،آذربائیجان اور دیگر ممالک کے ذریعے تجارت سرانجام دے رہا ہے، حال ہی میں این ایل سی کے دو ٹرک کرغزستان کے ذریعے ادویات کی کھیپ لے کر بشکیک پہنچے۔

اس سے پہلے این ایل سی کے دوٹرک پاکستان سے کرغزستان کے راستے قازقستان آم اور گھریلو سامان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان میں خصوصاًپچھلے یایک سال میں سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کے ساتھ تجارت 487ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے 240سے زائد کامیاب آپریشنزمکمل کیے۔نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی کاوشوں سے مشرقی یورپ کے ساتھ بھی زمینی تجارت کی راہ ہموارہوگئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved