امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سانحہ 9مئی واقعات ،18اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ ، چیئرمین نادرا کو خط

لاہور ( این این آئی) سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 9مئی کے واقعات میں ملوث 18اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرانے کے لئے لاہور پولیس نے چیئرمین نادرا کوخط لکھ دیا، ملزموں کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر خط لکھا گیا اور ملزموں کواشتہاری قرار دینے کی کاپی بھی خط کے ساتھ لف کی گئی ہے ۔

متن کے مطابق اشتہاری کسی پراپرٹی کی خریدو فروخت نہیں کر سکیں گے،اشتہاری کہیں ہوائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔ خط کے متن کے مطابق 18اشتہاری ملزم شامل تفتیش ہوئے نہ انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کیے جائیں۔جن پی ٹی آئی رہنمائوں کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے ان میں مراد سعید ،اعظم خان سواتی ،حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال ، حافظ فرحت عباس ، کرامت علی کھوکھر اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما امتیاز احمد شیخ، واثق قیوم عباسی، علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ ،جمشید چیمہ،احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی ،اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو ملک ندیم عباس بارا اور غلام محی الدین دیوان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved