امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ترسیلات زر کا حجم 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد (این این آئی)روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ نومبر تک آر ڈی اے کا حجم 7ارب ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ ماہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں 13کروڑ 70لاکھ ڈالر کا انفلو ہوا جس کے بعد مجموعی حجم 7ارب 3کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو اکتوبر میں 6ارب 79کروڑ ڈالر تھا۔

ستمبر 2020کے بعد سے لے کر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، اکتوبر 2023میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں 50ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔مرکزی بینک کے مطابق نومبر میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری 70لاکھ ڈالر اضافے سے 32کروڑ 30لاکھ ڈالر رہی جب کہ اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت دو کروڑ ڈالر بڑھ کر 43کروڑ 20لاکھ ڈالر ہوگئی۔سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نومبر میں روشن ڈیجیٹل اکانٹس کی تعداد میں 11ہزار 140کا اضافہ ہواجس کے بعد اکائونٹس کی مجموعی تعداد 6لاکھ 40ہزار 875ہوگئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved