امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف غیر متوقع ہار کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز

اسلام آباد (این این آئی)جارح مزاج اوپنر رحمان اللہ گرباز نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف غیر متوقع ہار کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ایک انٹرویو میں افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ بابراعظم سے بیٹ دینے کی درخواست کرنے کے بعد مجھے انکے جذبات کا اندازہ ہوگیا تھا، میں بابراعظم سے ملاقات کے اْس لمحے کو نہیں بھول سکتا، ہم نے پہلی بار پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ میں شکست دی تھی اور یادگار کے طور پر پاکستانی کپتان سے بیٹ مانگا تھا تاہم جب بیٹ لیا تو وہ بہت مایوس تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ اس شکست کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو تھے، وہ بس رونے ہی والے تھے۔ شکست کے بعد ہر کوئی انکے خلاف تھا لیکن میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ وہ ثابت قدم رہے اور ہمت نہیں ہاری، وہ موجودہ دور کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔واضح رہے کہ رحمان اللہ گرباز کو قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا تھا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، بعدازاں ناقص پرفارمنس کا اعتراف کرتے ہوئے بابراعظم نے تینوں فارمیٹ سے قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved