پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی ذاتی گاڑی کی جگہ ایک ایسی لگژری غیر ملکی گاڑی لے لی ہے جسے ان کے ملک میں برآمد کرنے پر پابندی ہے۔کِم جونگ کی نئی کارچارماہ میں5ممالک سے سمگل ہوکرپہنچ گئی ہے،
جنوبی کوریائی میڈیا کے مطابق کار کے ٹیل گیٹ پر Maybach بیج اور اس کے ٹرنک پر S650 نمبر موجود ہے۔ واضح رہے مرسیڈیز مے باکھ ایس 650 بہترین کاروں میں سے ایک ہے۔ اس کی قیمت کروڑوں کوریائی وون ہے۔ اسے ایک لگژری چیز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کو برآمدات پر پابندی کی زد میں آتی ہے۔