امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تعلق ختم ہونے کے بعد ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو زور دار جھٹکا

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے تعلق ختم ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے ان دنوں میں بھی بھر پور لطف اٹھایا اور مجھے کوئی تعلق ختم ہونے پر کوئی افسوس نہیں ہے ،تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے پاکستان کے معروف ادکار احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں عاصم اظہر سے تعلق ٹوٹنے اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر کھل کر بات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے کہا کہ ’جب کچھ بْرا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا‘ ،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے’۔ماضی کی غلطیوں سے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے۔ اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’بہت سی چیزیں میرے لیے بالکل نارمل ہیں۔ لہذا میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں‘۔

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ ’میں نے سیکھا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کی جانی چاہئے کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں‘۔سوشل میڈیا ٹرولز پر ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوسٹ پر منفی تبصرے بالکل نہیں پڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے دوستوں اور مداحوں کی طرف سے آنے والے محبت بھرے تبصروں پر توجہ دیتی ہیں۔واضح رہے کہ رہے کہ 2019 میں یہ خبریں گرم تھیں کہ ایک دوسرے کے انتہائی قریبی دوست عاصم اور ہانیہ ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی کرلیں گے تاہم 2020 میں ان خبروں نے دم توڑ دیا جب دونون نے اچانک تعلق ختم کیا۔دونوں کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان نجی تعلقات نہیں تھے بلکہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔کچھ عرصے بعد عاصم اظہراوراداکارہ میرب کی منگنی کی خبر سامنے آئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved