ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مستقبل کے سب سے بڑے کاروباری اور سیاحتی مرکز نیوم میں ٹوپیان نامی نئی فوڈ کمپنی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوپیان سعودی عرب میں کھانوں کی ایک نئی شناخت اور پہچان کا ذریعہ بنے گی۔
کھیت سے لے کر کھانے کی میز تک اور کھانوں کی تقسیم سے لے کر استعمال تک ہر سطح پر ایک نیا انداز سامنے لائے گی۔ٹوپیان موسمیاتی اثرات سے پاک خوراک، زراعت کی از سر نو پیداوار، منفرد کھانے، ہر فرد کے ذائقے اور ضرورت و پسند کے مطابق ڈشیں ایک پائیدار خوارک زنجیر کا اہتمام ٹوپیان کے یہ پانچوں بنیادی ستون اور شناختیں ہوں گی۔