تہران(این این آئی)ایرانی حکام نے سویڈن کے رہنے والے یورپی یونین کے سفارتکار پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر سازش کر رہا تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایران کی عدالت میں ایرانی حکام کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں کہی گئی ۔ایرانی حکام نے کہاکہ گرفتار یورپی یونین کے سفارتکار کا تعلق سویڈن سے ہے اور وہ ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر سازش کر رہا تھا۔