اسلام آباد( این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے مزید فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔اعلامیے کے مطابق مجموعی رقم میں 10 کروڑ ڈالر قرض اور 55 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے،10 کروڑ ڈالر لیگل اور ریگولیٹری اصلاحات پر خرچ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 6دسمبر کو بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دی ۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کے لئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے اور یہ رقم تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جبکہ فنڈز کی فراہمی کا مقصد پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کا حصول ہے۔