اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 10 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ بڑھا رہے ہیں، ریگولر اور سپانسر دونوں سکیموں کی مدت بڑھائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی نسبت سستے پیکیج کے باوجود کم درخواستیں آنے کی وجہ لوگوں کی استطاعت میں کمی ہے۔
