امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی ایک اور بھارتی سازش

لاہور/نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی پاکستان کو کھیلوں میں تنہا کرنے کی ایک اور سازش سامنے آگئی،پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی سے محروم کرنے کے لیے بھارت سری لنکا کو سامنے لے آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مارچ میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرنی ہے،بھارتی اشاروں پر سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرینیڈو نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو گیمز کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

چار سال پہلے پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی ملی تھی۔گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ان گیمز کے لیے چار ارب کی رقم بھی مختص کی گئی تھی تاہم ابھی تک ان گیمز پر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے بننے والی آرگنائزنگ کمیٹی ابھی تک گیمز کیمقامات کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے شہر لاہور کو میزبان کے لیے تجویز کیاتھا۔اس وقت کی منسٹر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا اسلام آباد میں گیمز کی افتتاحی تقریب کرانے کی خواہشمند تھیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام بھی گیمز کرانے کے حوالے سے تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved