واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں غزہ میں فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)اور اقوام متحدہ میں عرب گروپ آف نیشنز نے تیار کی تھی اور اسے متحدہ عرب امارات نے پیش کیا تھا، جس میں فریقین سے فوری فائر بندی کا مطالبہ دہرایا گیا۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کی حمایت اور امریکہ نے مخالفت کی جبکہ برطانیہ نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔
