اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد کی سڑکوں پر بلا خوف وخطر سائیکل چلائیں گے جس کیلئے محفوظ با ئیسکل ٹریک بنا ئے جائیں گے۔بائیسکل چلانے کی عا دت کو فروغ دینے کا مقصد ماحولیاتی آ لودگی میں کمی لانا ہے،
سی ڈی اے انتظامیہ نے ا س مقصد کیلئے بائیسکلنگ لین منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبے کے تحت عام بائیسکل کے علاوہ الیکٹر انک بائیسکل بھی متعارف کرائے جائیں گے۔اسلام آ باد شہر میں بائیسکل کا محفوظ نیٹ ورک تیار کیا جا ئے گا اور اس کا روٹ پورے شہر سے گزرے گا جو 20 سیکٹر زکا احاطہ کرے گا۔